قلات : پنجگور کے رہائشی دو نوجوان مسافر بس سے اغواء

454

پنجگور جانے والے مسافر بس سے مسلح افرادنے  قلات کے قریب سے  دو نوجوان کو اغواء کرلیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے قلات کے قریب سے دو نوجوانوں کو مسافر بس سے اتار کر لاپتہ کردیا ۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت جمیل ولد حاجی آدم اور انجنیئر فیروز ولد عبدالحکیم سکنہ خدابادان پنجگور کے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں سے سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر تیز ہوگیا ہے ۔