قلات : مسلح افراد و ریاستی ڈیتھ اسکواڈ میں جھڑپ ، 3 افراد جانبحق

836

واقعہ قلات کے پہاڑی علاقے شور پارود میں پیش آیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق قلات کے پہاڑی علاقوں میں مسلح افراد اور ریاستی سرپرستی میں چلنے والی ڈیتھ اسکواڈ کے درمیان جھڑپ میں تین مسلح افراد جانبحق ہوگئے ۔

جانبحق افراد کی شناخت ماما شمس پرکانی، ظفر محمد حسنی اور شعیب بلوچ کے نام سے ہوئی ۔
جانبحق ہونے والے تینوں افراد کے متعلق گمان کیا جارہا ہے کہ ان کا تعلق بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم سے ہے ۔

تاہم اب تک کسی بھی مسلح تنظیم کی جانب سے اس بارے میں کوئی تصدیقی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے ۔

بلوچ آزادی پسند سیاسی تنظیموں کا موقف ہیکہ کہ مذکورہ علاقے میں سابقہ آزادی پسند شخصیت شہید  میر لونگ خان مینگل کے بیٹے قمبر مینگل کی سربراہی میں ریاستی اداروں نے ایک ڈیتھ اسکواڈ تشکیل دیا ہے جس کے متعلق علاقائی لوگوں کے مطابق قتل و غارت گری کے علاوہ چوری اور ڈکیتی اور گھروں میں لوٹ مار میں بھی ملوث ہیں ۔