فرنٹیئر کور چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – یو بی اے

254

یونائیٹد بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کے نماہندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج دو بجے کے وقت ہمارے سرمچاروں نے ضلع کوئلو کاہان کے علاقے میٹ ءِ وڈھ کے مقام پہ واقع ایف سی کے چیک پوسٹ پر بھاری اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے میں ایف سی کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ ہمارے حملے بلوچستان کے سابقہ آزاد حثیت کے بحالی تک قابض فورس پر جاری رہینگے ۔