شمالی وزیرستان: پاکستان آرمی کے قافلے پر حملہ ، 3 اہلکار ہلاک 5 زخمی

514

 مسلح افراد کا شمالی وزیر ستان کی تحصیل رزمک کے علاقے منظرخیل میں  پاکستان آرمی کے قافلے پر حملہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی حکام نے اس حملے میں تین اہل کاروں کی ہلاکت اور پانچ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

شمالی وزیرستان کے انتظامی مرکز میران شاہ میں اہل کاروں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے اہل کاروں کی نعشیں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے میران شاہ کے ضلعی ہیڈکوارٹرز اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ  سے چند روز  شمالی وزیرستان میں الوارہ کے علاقے میں ڈیورنڈ لائن پر  باڑ لگانے میں مصروف پاکستان آرمی  اہل کاروں پر مسلح افراد نے حملہ کیا، جس میں  3 پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔