شام کے سرحدی شہر عفرین میں ترک فوجیوں اور جنگجوئوں کے درمیان جھڑپ اور شامی فوج کی بمباری میں تین ترک فوجیوں سمیت 23 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق عفرین کے مقام پر شامی فوج کی طرف سے توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔
ادھر کرد جنگجوئوں اور ترک فوج کے درمیان بھی گھمسان کی لڑائی کی اطلاعات ہیں۔
ترکی کے ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ شمالی شام میں ادلب کے علاقے میں ان کے ایک انٹیلی جنس مرکز پر توپ خانے سے حملہ کیا گیا۔ ممکنہ طور پر یہ حملہ شامی فوج کی طرف سے کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ یہ حملہ شام کے اندر سے کیا گیا ہے تاہم فی الحال اس کا جواب نہیں دیا گیا۔ خیال رہے کہ ترکی نے ادلب میں 10 مقامات پر انٹیلی جنس پوائنٹ بنا رکھے ہیں۔