سی پیک سمیت کوئی بھی استحصالی منصوبہ بلوچ کی مرضی کے بغیر آگے نہیں بڑھے گا – بشیر زیب بلوچ

682

بلوچ کی مرضی و منشا کے بغیر بلوچستان میں سی پیک سمیت کوئی استحصالی منصوبہ آگے نہیں بڑھے گا ۔

ان خیالات کا اظہار بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے ) کے  رہنما بشیر زیب بلوچ نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹویئٹر پر اپنے ایک مختصر پیغام میں کیا ۔

انہوں نےکہا کہ چائنا کو سمجھ لینا چاہیے کہ جب تک بلوچ نوجوان اپنی زندگی قربان کرنے کے لئے تیار ہیں تب تک سی پیک سمیت کوئی بھی استحصالی منصوبہ بلوچ کی مرضی و منشا کے بغیر پایہ تکمیل تک نہیں پہنچے گا ۔

بی ایل اے کے رہنماء  کا چین کے بارے میں بیان گوادر میں پانچ ستارہ ہوٹل پہ حملے کے ایک دن بعد آیا جہاں پہ بلوچ لبریشن آرمی کے 4 حملہ آوروں نے ہوٹل پہ قبضہ کرکے وہاں چینی اور دیگر غیر ملکی سرکایہ کاروں سمیت پاکستانی فورسز کے آفیسروں کو نشانہ بنایا