ہدایت لوہار گذشتہ کئی سالوں سے لاپتہ تھے، پولیس نے گرفتار ظاہر کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سندھ سے لاپتہ سندھی قوم پرست رہنماء اور وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے کنوینئر سسی لوہار اور سورٹھ لوہار کے والد ہدایت لوہار منظرے عام پر آگئے-
ذرائع کے مطابق ہدایت لوہار گذشتہ کئی سالوں سے لاپتہ تھے پولیس نے گرفتاری ظاہر کرکے دہشت گردی کا کیس دائر کردیا-
پولیس کے مطابق گذشتہ روز پولیس ٹیم معمول کی گشت پر تھی جس نے ایک مشکوک شخص کا تعقب کرکے مہران ہائی وے سے بارود سمیت گرفتار کرلیا ہے –
وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے کنوینئر سسی لوہار نے والد کی منظرے عام پر آنے کی تصدیق کردی ہے –
یاد رہے سسی لوہار اور سندھ سے لاپتہ افراد کے لواحقین کئی دنوں سے کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں اپنے احتجاج ریکارڈ کراچکے ہیں اور گذشتہ کئی دنوں سے کراچی پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھیں –
سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان اور سندھ سے لاپتہ افراد کو منظرے عام پر لاکر جھوٹے مقدمہ درج کرنے سمیت جعلی مقابلوں میں لاپتہ افراد کو قتل کرنے کے واقعات پیش آئے ہیں-