سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ پیر کو ہوگا

315

ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پہلا روزہ پیر کو ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ  کی جانب سے عوام سے دو دن تک رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی تاہم سعودی عرب میں ہفتے کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔

سعودی عرب میں کل بروز اتوار 29 شعبان المعظم ہوگا جس کے بعد پیر 6 مئی کو ملک بھر میں پہلا روزہ ہوگا۔

سعودی عرب کے علاوہ خلیجی ممالک میں بھی 6 مئی کو پہلا روزہ ہونے کا قوی امکان ہے۔