خاران: مسلح افراد کا فورسز پر حملہ

193
File Photo

مذکورہ علاقے میں اس سے قبل بھی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ خاران کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کیمپ کو خاران کے نواحی علاقے لجّے میں گذشتہ رات مسلح افراد نے راکٹ لانچروں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔ عسکری حکام کی جانب سے تاحال نقصانات کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے مذکورہ علاقے میں فورسز کو اس سے قبل بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن کی ذمہ داری مختلف بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے، گذشتہ سال اسی نوعیت کے ایک حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملے میں دو پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔