جھل مگسی: مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 شخص قتل 

158
بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے گوٹھ اکبر خان لا نڈھی کے قریب پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دی اور فرار ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جھل مگسی کے گوٹھ اکبر خان لا نڈھی کے قریب مسلح افراد نے فا ئرنگ کر کے گہرام سارگانی مگسی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ضروری کارروائی کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کی جہاں نعش کو ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سار گانی مگسی قبائل کے در میان عر صہ دراز سے دشمنی چلی آرہی ہے جس میں ایک لیویز اہلکار سمیت دس افراد قتل ہوچکے ہیں۔