جھاؤ: ریاستی مخبر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

232

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ دو مئی کو سرمچاروں نے جھاؤ دراجکور سے ریاستی مخبر دلدار ولد دلمراد کو گرفتار کیا۔ وہ جھاؤ نوندڑہ بدرنگ کا رہائشی ہے۔ جو فوجی آپریشن اور چھاپوں میں پاکستانی فوج کے ساتھ ہوتا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ دوران تفتیش اور پوچھ گچھ مذکورہ شخص نے اپنے تمام گناہوں کا اعتراف کیا اور اپنے دوسرے ساتھیوں کے نام بھی بتا دئیے اور وہ تمام ہمارے نشانے پر ہیں۔  بلوچستان میں جو شخص قابض فوج کا ساتھ دے، وہ پاکستان کی جانب سے جاری بلوچ نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر برابر شریک ہوگا اور اْس کی سزا وہی ہے جو پاکستانی فوجیوں کا ہے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ دلدار عرف پشو کو اقبال جرم کے بعد کل چھ مئی کو جھاؤ جلونٹی میں موت کی سزا دیکر ہلاک کیا۔