جلال بلوچ نے وطن کی آزادی کی خاطر جان کی قربانی دی – اہلیہ ساجدہ بلوچ

952

میرے لئے یہ ایک قابل فخر بات ہے کہ میں  شہید نعیم عرف  جلال بلوچ کی اہلیہ ہوں ۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والے ایک ویڈیو پیغام میں ساجدہ بلوچ نے  اپنے شوہر نعیم عرف جلال بلوچ و ساتھیوں کی بلیدہ میں شہادت کے حوالے سے کہا کہ میرے لئے یہ ایک قابل فخر بات ہے کہ میں شہید جلال جیسے جہد کار کی اہلیہ ہوں ۔

انہوں نےکہا کہ شہید جلال و ساتھیوں نے بلوچ قوم اور بلوچ وطن کی خاطر اپنے جانوں کا نذرانہ دیا ۔

ساجدہ بلوچ نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ جلال بلوچ نے اپنے بیٹے کمبر بلوچ کے بارے  مجھے ہر وقت یہی ہدایت دیتے رہےکہ جس راہ کا انتخاب میں نے کیا ہے اسی راہ اور فکر پر چلنے کی درس میرے بیٹے کو بھی دینا ۔

انہوں نے آخر میں اپنے شہید شوہر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک بلوچی شعر پڑھا ۔