تونسہ شریف:سات سال سے لاپتہ بیٹے کو بازیاب کیا جائے – والدین کی اپیل

181

سات سال قبل گھر سے موبائل بیلنس ڈلوانے جانے والا تونسہ کا رہائشی محمد گلفام 26 جولائی 2012 سے لاپتہ ہے پولیس تھانہ سٹی میں مقدمہ بھی درج ہوا مگر تاحال سراغ نہ مل سکا بیٹے کی جدائی میں ریٹائرڈ سکول ٹیچر نے بیٹے کی تلاش میں ہر ممکن کوشش کی مگر کہیں شنوائی نہ ہوئی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق محمد گلفام کے والدین نے وزیراعلی پنجاب  عثمان بزدار کو بھی بیٹے کی بازیابی کے لیے درخواست دی مگر وہاں سے بھی کوئی خاطر خواہ جواب نہ مل سکا والدین اپنے جوانسال بیٹے کی جدائی میں غم کی تصویر بنے ہوئے ہیں ۔ بے بس مجبور ماں ہر دستک پر چونک جاتی ہے کہ شاید اس کا لخت جگر لوٹ آیا ہو۔

بے بسی کی تصویر بنے خاندان نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہمارے بیٹے کو بازیاب کیا جائے ۔