بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ سیاسی ورکرز کسی بھی پارٹی میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،کارکنان بی این پی کے سیاسی پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے ساتھ عوام سے اپنی قربتیں مزید بڑھائیں کیونکہ ہماری سیاست کا محور عوام ہی ہے،وکلاء، قانون دان،اور کالے کوٹ والوں کی بلوچستان کی جد و جہد میں اہم حصہ ہے،تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی اور نہ ہی جدید دور کے تقاضوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
طالبات اپنی پوری توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں،سیاسی کارکنان کی بی این پی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے جنرل باڈی اجلاس،خضدار بار،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خضدار کے دورہ اور جعفر آباد میں شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر بی این پی و بی ایس او کے علاقائی و مرکزی قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔
جنرل باڈی اجلاس سے اپنے خطاب میں بی این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنان کی حیثیت پارٹی میں ریڈھ کی ہڈی کی ہے ان کی مشاورت کو پارٹی میں اولین اہمیت حاصل ہے بلوچستان میں سیاسی کارکنان کی قربانیاں نا قابل فراموش ہے تمام جبر تشدد کے باوجود کارکنان کا پارٹی میں استحکامت کے ساتھ کھڑا ہونا ان کی بے مثال قربانیوں کا ایک نمونہ ہے کارکن پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور عوام سے اپنی قریت کو مزید بہتر بنائیں۔
کیونکہ ہماری جدوجہد عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہیں گزشتہ دنوں بی این پی سربراہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی دعوت پر خضدار بار گئے جہاں انہوں نے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ سیاسی کارکنان کی طرح وکلاء بھی غم زدہ ہے سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ جس میں ہمارے وکلاء اور قانون دان شہید ہوئے تھے۔
ان کی شہادت کا غم اب بھی تازہ ہے ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان کی جدوجہد میں کالے کوٹ والوں کی کردار کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر خالد محمود ایڈووکیٹ نے بی این پی کے سربراہ کو ڈسٹرکٹ بار آمد پر خوش آمدید کہا اور وکلاء کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔
بی این پی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان میں پیرکے روز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خضدار کا دورہ کیا کلاسوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ کالج کے مسائل کے متعلق معلوم داری حاصل کی اس موقع پر انہوں نے طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ جو سہولتیں ملک کے دیگر صوبوں کی طالبات کو حاصل ہیں وہ ہمارے بچیوں کو حاصل نہیں ہمیں دانستہ پسماندہ رکھنے کی کوششیں کی گئی ہے مگر خوشی اس بات یکی ہے کہ کم وسائل و عدم سہولیات کے باوجود ہماری بچیاں زیور تعلیم سے آراستہ ہونے کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہیں۔
بی این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک طے شدہ حقیقت ہے کہ حصول علم کے بغیر جدید دو رکے تقاضوں کا مقابلہ کرنا ممکن نہیں خضدار سمیت بلوچستان کی طالبات اپنی پوری توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں مقابلہ کے امتحانات میں حصہ لیں کیونکہ بلوچستان کو روشن مستقبل دینے میں سب سے بڑا کردار پڑھی لکھی ماوں کی ہی ہو سکتی ہے۔
بی این پی ایک روشن خیال جماعت ہے ہم سمجھتے ہیں کہ بچوں کی طرح بچیوں کو بھی تعلیم دینا ضروری ہے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرئینگے اس موقع پر سردار اختر جان مینگل نے کالج کے لئے درستی کتابیں دینے کا اعلان کیا اور کہاں کہ ادارے کو درپیش مسائل سے متعلقہ زمہ داران کو آگاہ کیا جائے گا۔
دریں اثناء جعفر آباد خضدار میں منعقدہ ایک شمولیتی تقریب کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء خالد محمود ایڈووکیٹ اپنے ساتھیوں سمیت سردار اختر جان مینگل کی موجودگی میں بی این پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر سردار اختر جان مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی سیاسی کارکنان کی جماعت ہے یہاں سیاسی کارکنان کی مشاورت کو اولیت دی جاتی ہے ان کی بات سنی جاتی ہے تمام فیصلے پارٹی اداروں ہوتے ہیں سیاسی کارکنان خاصل کر خالد محمود ایڈووکیٹ اور ان کے ساتھیوں کی بی این پی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
اس موقع پر بی این پی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری لعل جان بلوچ،سابق ایم این اے میر عبدالروف مینگل،ایم پی اے وڈھ میر محمد اکبر مینگل،ڈاکٹر عزیز بلوچ،آغا سلطان ابراہیم،رئیس عبدالقدوس کرد و بی این پی کے علاقائی قائدین بھی موجود تھے۔