تربت: ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت چار افراد جانبحق

140

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جانبحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور سے تربت جانے والی گاڑی کیچ کور کے قریب حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں چار افراد جانبحق ہوگئے جن میں ایک خاتون شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ گاڑی میں حاملہ خاتون کو ہسپتال لے جایا جارہا تھا۔

یاد رہے بلوچستان کے کئی علاقے بنیادی مراکز صحت سے محروم ہے جس کے باعث اکثر خواتین زچگی کے اوقات میں موت شکار ہوجاتی ہے۔