تربت: ایڈز سے 62افراد جانبحق ہونے کا انکشاف

419

 تربت میں ایچ آئی وی ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 300سے زیادہ ہے،100سے زیادہ کا علاج جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر فاروق رند کے مطابق ضلع کیچ کے ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ کیئر سینٹر میں اس ماہ کی رپورٹ کے مطابق 310ایڈز کے مریض رجسٹرڈ ہیں جن میں 250کا تعلق ضلع کیچ،31لسبیلہ،27گوادر اور ضلع آواران وپنجگور سے 1,1مریض شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے ہاں اس ماہ کے آخر تک 107مریض زیر علاج رہے ہیں جبکہ ایڈز کے ہلاک شدہ کل مریضوں کی تعداد62ہے، ڈاکٹر فاروق رند کے مطابق مریضوں میں ایڈز کا سبب مختلف تشخیص ہوا ہے جن میں سرنج سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2،نشہ اور منشیات کے سبب54جبکہ سب سے زیادہ تعداد 231سیکس کے زریعے یہ مرض پانے والے افراد کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سینٹر میں مریضوں کا باقاعدگی کے ساتھ ایڈز کے مریضوں کا مکمل علاج جاری ہے اگر کہیں پر ایڈز کا کوئی مریض تشخیص ہوا یا کسی کو شک ہے تو اسے سینٹر میں لایا جائے تاکہ ان کا ٹیسٹ اور علاج کیا جاسکے۔