بی این پی نے ہمیشہ جمہوریت کی سیاست کی ہے – اختر مینگل

207

  بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ گوادر حملہ افسوسناک عمل ہے اور اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پاکستان کے ماموں بننے والے خود ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

گوادر حملے میں حمل نامی شخص کو حملے میں ملوث کرنے کی جو کوشش کی جارہی ہے یہ وہ حمل نہیں ہے جو لاپتہ افراد کی فہرست میں تھا جو حمل گوادر حملے کے واقعہ میں مارا گیا ہے اس کا نام لاپتہ افراد کی فہرست میں نہیں تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سوشل میڈیا میں ان کے خلاف چلنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے کبھی بھی مسلح کارروائیوں  کے واقعات کی حمایت نہیں کی اور نہ ہی ہم سمجھتے ہیں کسی بے گناہ مارکر جو بھی کام کرے گا وہ غلط ہے گوادر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور بی این پی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔

پاکستان کے ماموں بننے والوں نے خود پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے کچھ لوگ حقیقت کو تسلیم نہیں کرتے ۔

انہوں نے کہا کہ حمل وہ شخص ہے جس نے بلوچوں کے حقوق کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں گوادر حملے میں ملوث حمل کا ذکر کیا جارہا ہے وہ لاپتہ افراد میں شامل نہیں تھا کیونکہ ایسے کئی حمل کے نام سے لوگ ہونگے مگر جو ہمارے پاس فہرست ہے اس میں وہ شخص نہیں ہے جو گوادر کے واقعے میں ملوث ہے ہم نے ہمیشہ جمہوریت کی سیاست کی ہے اور کرتے رہیں گے۔