بولان: مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن جاری

174

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فورسز کی جانب سے فوجی آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے جو تاحال جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے شاہرگ، کھوسٹ، بوک اور گرد و نواع کے علاقوں میں پاکستانی فورسز نے آج فوجی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ دوران آپریشن فورسز نے کھوسٹ کے علاقے میں گلاب خان مری، گیڑی مری، مالی مری، یاسین خان، شامو اور پیرو پہلوانزئی کے گھروں کی تلاشی لی جبکہ اس دوران خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ فورسز کی بڑی تعداد مذکورہ علاقوں میں آپریشن میں حصہ لے رہی ہے جبکہ انہیں فضائی کمک بھی حاصل ہے تاہم کسی قسم کے گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے۔

حکومتی ذرائع کی جانب سے تاحال اس حوالے کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس سے قبل بھی غیر اعلانیہ فوجی آپریشن کی جاچکی ہے جن کے حوالے سے سیاسی و سماجی حلقے تشویش کا اظہار کرچکے ہیں جبکہ مذکورہ حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوجی آپریشنوں کے دوران پاکستانی فوج عام آبادیوں کو نشانہ بناتی ہے۔

شاہرگ اور گرد و نواع کے علاقوں میں بسنے والے زیادہ تر افراد مالداری سے وابسطہ ہے جو بہار کے موسم میں ان علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔