بولان: تیل و گیس تلاش کرنے والی کپمنی پر حملہ

173

حملہ آوروں نے کمپنی کے مشینری کو جلا دیا جبکہ اہلکاروں کو گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان میں گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے روڈ تعمیر کرنے میں مصروف اور تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی پر حملہ کیا۔

حملہ بولان کے علاقے مارگٹ میں شامیر لٹ کے مقام پر کیا گیا جس کے دوران مسلح افراد نے کمپنی کے مشینری کو جلادیا۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا حملے میں کمپنی کے سیکورٹی پر معمور اہلکاروں کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ حملہ آوروں کیجانب سے کمپنی اہلکاروں کو اپنے ہمراہ لے جانے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم عسکری ذرائع کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس سے قبل بھی تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں سمیت تعمیراتی کمپنیوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے گذشتہ دنوں دکی میں سورو کے مقام پر مواصلاتی کمپنی پر حملہ کیا گیا تھا جس کی ذمہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملے میں قبضہ گیر پاکستان کے مواصلاتی منصوبے پر کام کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا اور مشینری کو نظر آتش کیا گیا۔

تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔