بلیدہ : شہید اسد کے لاپتہ بھائی بازیاب

254

شہید اسد کے  بھائیوں کو گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے گھر پہ چھاپہ مار کر گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا تھا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز بلوچستان کے علاقے بلیدہ میناز سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شہید اسد کے بھائی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔

واضح رہے کہ شہید اسد  کے بھائی عاطف رژن پبلک ہائی اسکول میں استاد ہے جبکہ عدنان اور کمبر میناز گورنمنٹ ہائی اسکول کے طالبعلم ہیں۔

یاد رہے اسد بلوچ گذشتہ دنوں گوادر میں پانچ ستارہ ہوٹل پر حملہ آوروں میں سے ایک تھے اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے قبول کی تھی جبکہ حملے کو آپریشن زر پہازگ کا حصہ قرار دیا گیا تھا ۔