بلوچ لبریشن آرمی نے گوادر میں پی سی ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

8557

حملہ بی ایل اے مجید بریگیڈ کے جانبازوں نے کیا۔ جیئند بلوچ

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ٹیم کے مطابق بلوچ آزادی پسند مزاحمتی تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے ٹویٹ کرتے ہوئے گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل “پرل کانٹینٹ” پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

جیئند بلوچ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” بی ایل اے گوادر میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے” ان کا مزید کہنا تھا کہ “بی ایل نے یہ حملہ چینی اور دوسرے بیرونی سرمایہ کاروں کے موجودگی کے اطلاع پر کیا۔”

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ” یہ حملہ بی ایل اے مجید برگیڈ کے جانبازوں نے کیا ہے”

یاد رہے اس سے قبل بھی بلوچ لبریشن آرمی دالبندین میں چینی انجنیئروں کے قافلے پر خود کش حملے اور کراچی میں چینی کونسل خانے پر حملے کی بھی ذمہ داری قبول کرچکا ہے۔