بلوچ سائنسدان بھی زمین قبضہ مافیا کے زد میں

424

سرکاری وزیر بزور طاقت ہماری آبائی زمینوں پر قبضہ کررہا ہے – یار جان صمد

 یونیورسٹی آف کیمبرج میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بلوچ سائنسدان ڈاکٹر یار جان بلوچ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری وزیر ظہور بلیدی ہماری زمینوں پر بزور طاقت قبضہ کرچکا ہے-

ڈاکٹر عبدل یار جان صمد نے کا مزید کہنا ہے کہ سٹنگ منسٹر ظہور بلیدی، تحصیل چیئرمین ظہور بلیدی کے کزن نے ہماری آبائی علاقے بلیدہ میں ہماری زمینیوں کو طاقت کے زور پر قبضہ کیا ہے اور خاندان کے دیگر افراد کو دھماکا رہے ہیں-

یار جان بلوچ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمارے پاس زمینیوں کے قانونی دستاویزات موجود ہیں ظہور بلیدی بزور طاقت ہماری زمینوں پر قابض ہے-

بلوچ سائنسدان کے مطابق ظہور بلیدی اور اس کے کزن تحصیل چیئرمین اسماعیل بلیدی قبضہ مافیا کا سرغنہ ہے-

یار جان بلوچ نے حکام بالا اور صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ صوبائی وزیر ظہور بلیدی کے مظالم کے خلاف ایکشن لیکر ان کی زمینیں انہیں واپس کیئے جائے جن پر ان کا قانونی حق ہے-