بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مچھلی کی شکار پر دو ماہ کی پابندی عائد

357

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق حکومت بلوچستان نے دوماہ کے لئے ساحلی علاقوں میں مچھلی کی شکار پر پابندی عائد کردی ۔

جون سے لیکر جولائی کے مہینے تک کوئی بھی ماہی گیر مچھلی کے شکار کے لئے سمندر کا رخ نہیں کریگا

واضح رہے کہ یہ دو ماہ مچھلیوں کے انڈے دینے کا موسم ہوتا ہے۔

محکمہ فشریز بلوچستان نے تمام ماہی گیروں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ وہ ماہ جون سے لیکر 31جولائی تک کوئی بھی ماہی گیرسمندر میں شکار کے لئے نہیں جائے گا، محکمہ فشریزکے مطابق یہ موسم سمندری حیات کی بقاء اور مچھلی کی بہتر نشوونما اور انکے انڈادینے کا موسم ہوتا ہے اس دوران اسے شکار کرنا انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں جون اور جولائی کے مہینے میں مچھلی کے شکار پر پابندی عائد ہے ۔