بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار تک پہنچ گئی، بلوچستان بھر میں علاج کیلئے صرف 2 سینٹرز کام کیئے جارہے ہیں۔
بلوچستان میں ڈھائی سالوں کے دوران ایڈز کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار تک پہنچ گئی، حکام کے مطابق کوئٹہ اور تربت میں ایڈز کے 1133 کیس رجسٹرڈ ہوئے، دیگر کیسز قلعہ سیف اللہ، لورالائی، قلعہ عبداللہ، ژوب، پشین، گوادر، لسبیلہ، نوشکی، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، سبی میں رجسٹرڈ کئے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایڈز کے مریضوں میں 36 بچے، 23 قیدی اور 10 خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔
بی ایم سی ٹریٹمنٹ سینٹر کے انچارج ڈاکٹر کے ڈی عثمانی کہتے ہیں کہ مریضوں کے علاج کیلئے صوبے میں صرف 2 سینٹرز کام کر رہے ہیں، ایڈز کے پھیلاؤ کی بنیادی وجوہات استعمال شدہ سرنج کا دوبارہ استعمال، متاثرہ خون کا انتقال اور تعلقات میں بے احتیاطی ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام اور امدادی اداروں کے ساتھ مل کر صوبے میں ایڈز کی روک تھام کیلئے کوشاں ہے۔