بلوچستان :مختلف واقعات میں 4 افراد جانبحق

124

کوئٹہ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جان بحق 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد جانبحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ شہر میں پرنس روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا-

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار حبیب اپنے دوستوں کے ہمراہ افطاری کرنے بازار گیا تھا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے-

اہلکار کی لاش سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے۔

کوئٹہ ہی کے علاقے سریاب میں میں ٹریکٹر کے ٹکر سے ایک شخص جانبحق ہوگیا ہے-

دریں اثناء بلوچستان کے علاقے منگچر میں ٹوڈی کار اور موٹرسائیکل سوار کے درمیان تصادم موٹرسائیکل سوار دو افراد حمید اللہ و شاہ زیب جانبحق ہوگئے ہیں-