بلوچستان: فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 3 افراد جانبحق

389

گذشتہ روز ضلع خضدار میں بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں تین آزادی پسند افراد جانبحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلیدہ کے علاقے گردانک میں پاکستانی فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں تین مسلح بلوچ آزادی پسند جانبحق ہوئے ہیں جن کی شناخت نعیم ولد عبداللہ سکنہ میناز بلیدہ، رحمت ولد گنگزار سکنہ گردانک بلیدہ، مراد ولد نیاز محمد سکنہ کالار مشکے کے ناموں سے ہوئے ہیں۔

واضح گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فورسز کے ساتھ اسی نوعیت کے جھڑپوں کا یہ تیسرا واقعہ ہے جن میں مجموعی طور پر آٹھ افراد جانبحق ہوچکے ہیں۔

عسکری ذرائع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جانبحق ہونے والے افراد کا تعلق بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں سے ہیں تاہم تاحال کسی تنظیم کی جانب سے اس حوالے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔