بلوچستان: شاہرگ میں فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملے کی اطلاع

207

فورسز کی گشتی ٹیم جو کہ دو موٹر سائیکل اور ایک گاڑی پر مشتمل تھا کہ مسلح افراد نے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے شاہرگ خوست میں مسلح افراد کی جانب سے  فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنانے کے بعد فورسز کو جانی نقصان اٹھانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں اس سے قبل بھی فورسز کی چیک پوسٹ اور گشتی ٹیموں پر تواتر کے ساتھ حملے ہوتے رہتے ہیں جن کی ذمہ داری اکثر بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ۔

اور نہ اس حملے کے حوالے سے پاکستان کے عسکری حکام نے تاحال  کوئی تردیدی و تصدیقی بیان جاری کی ہے ۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں اکثر اوقات فورسز پر حملوں اور اہلکاروں کی ہلاکت کی خبروں کو پاکستان کی عسکری حکام قبول کرنے سے انکار کرتی ہے اور ساتھ ہی بلوچستان کی پرنٹ میڈیا کو بلوچستان ہائیکورٹ کے ایک حکمنامے کے زریعے پابند کردیا گیا کہ وہ بلوچ مسلح تنظیموں کی خبروں کو شائع نہ کریں ۔