بلوچستان: سرحدی علاقے میں ایرانی فورسز پر حملہ، متعدد اہلکار ہلاک

251

مسلح افراد نے ایرانی فورسز کے قافلے کو زامران سے ملحقہ سرحد کے قریب نشانہ بنایا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے بلوچستان کے علاقے زامران سے ملحقہ سرحد کے قریب ایرانی فورسز کے ایک قافلے پر حملہ کیا ۔

حملے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد ایرانی اہلکار ہلاک ہوئیں ہیں ۔

تاہم ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد تاحال معلوم نہ ہوسکی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایرانی فورسز پر سرحدی علاقوں میں حملہ کیا گیا ہے اور ان حملوں کی ذمہ داری شدت پسند مذہبی تنظیم جیش العدل نے قبول کی ہے ، تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری اب تک کسی بھی شدت پسند گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔