بلوچستان کے مختلف علاقوں جہاں پہ کوئلہ کانوں میں مزدور کام کرتے ہیں انھیں کسی بھی قسم کی سہولیات میسر نہیں ہیں ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کان میں زیریلی گیس بھر جانے سے کانکن محمد ہاشم ولد دوست محمد جانبحق ہوگئے ۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق محمد ہاشم کا تعلق پشتون قبیلے بارکزئی سے ہے اور وہ مسلم باغ کا رہائشی ہے ۔
کانکن کی لاش کو کوئلہ کان سے نکال کر سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کوئلہ کانوں میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے سبب حادثات کا رونماہونا اب روز کا معمول بن چکا ہے ۔
کوئلہ کانوں سے حکومت کو کروڑوں روپے محصولات جمع ہوتے ہیں لیکن کانکنوں کی بنیادی سہولہات کے لئے کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں ۔