بلوچستان: تمپ سے دو نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

142

بلوچستان میں ایک طرف جہاں چند ایک لاپتہ افراد بازیاب ہورہے ہیں وہی دوسری جانب مختلف علاقوں سے سینکڑوں افراد کو حراست میں لے کر پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے لاپتہ کردیا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تمپ سے دو نوجوان کو فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

گومازی کا رہائشی سولہ سالہ طلال ولد دوست محمد جوکہ کراچی سے تمپ آرہاتھا کہ اسے بس سے اتار کر لاپتہ کردیا ۔

جبکہ دوسری جانب سترہ سالہ واجو ولد عصا بلوچ جوکہ اپنےدوست  طلال کی خاطر گومازی کراس  میں اس کی آمد کا انتظار کر رہا تھا کہ اسے بھی فورسز نے چھاپہ مار کر گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا ۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے حالیہ چند ہفتوں سے درجنوں افراد کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے  گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج جاری ہے ۔