بلوچستان: بلیدہ میں ڈاکٹر و طبی سہولیات کی عدم دستیابی سے خاتون زچگی کے دوران جانبحق

457

بلیدہ میں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر حاملہ خاتون جان بحق۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے علاقے الندور سے تعلق رکھنے والی خاتون بنت سعید امیر بخش زچگی کے دوران بروقت طبی امداد نہ ملنے پر وفات پاگئیں۔

اطلاعات کے مطابق بلیدہ میں ڈاکٹر وطبی سہولیات کی عدم دستیابی کے سبب خاتون کو تربت لایاگیا جہاں تربت میں ڈاکٹروں نے حالت نازک بتاکر انہیں فورا کراچی منتقل کرنے کا مشورہ دیا مگر کراچی پہنچنے سے قبل راستے میں ہی جان بحق ہوگئی۔

اس سے دوماہ قبل بھی بلیدہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بروقت سہولیات نا ملنے کے باعث زچگی کے دوران جان بحق ہوگئی تھیں۔

یادرہے کہ گذشتہ  ہفتے بلیدہ سے تعلق رکھنے والی ایک بچی زہریلی بچھو کے کاٹنے وفات پاگئی تھی۔