بسیمہ: 9 سال سے لاپتہ علی احمد بازیاب نہیں ہوسکا

180

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے بسیمہ سے لاپتہ علی احمد نو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بازیاب نہیں ہوسکا۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ علی احمد ولد رسول بخش بسیمہ کے علاقے ساہوزئی کا رہائشی ہے جنہیں 24 ستمبر 2010 کو ان کے گھر سے پاکستان فورسز نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد وہ تاحال لاپتہ ہے۔

بلوچستان میں گذشتہ دنوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے کئی افراد بازیاب ہوئے ہیں لیکن دوسری جانب خواتین و بچوں سمیت متعدد افراد کی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

گذشتہ روز ضلع نصیر آباد کے علاقے ربی سے فورسز نے 4 خواتین کو 5 بچوں سمیت اغوا کیا۔ اس حوالے بلوچ ریپبلکن پارٹی کے ترجمان شیر محمد بگٹی کا کہنا تھا کہ شے حق بگٹی کے گھر پر فورسز نے چھاپہ مار کر گھر میں موجود چار خواتین اور پانچ بچوں کو اغوا کے بعد نصیر آباد کیمپ منتقل کردیا ہے۔