‘ایوینجرز: اینڈ گیم’ نے ‘ٹائٹینک’ کا ریکارڈ توڑ دیا

315

ارول سپر ہیرو مووی ایونجرز اینڈ گیم کی ایک کے بعد ایک کامیابیوں کا سفر جاری ہے اور فلم اب تک کئی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

فلم دو ہفتے پہلے ریلیز ہوئی تھی اس کے باوجود یہ اب بھی بزنس کے اعتبار سے باکس آفس پر پہلے نمبر پر ہے۔

فلم نے ریلیز کے 13 ویں دن تک 2 اعشاریہ تین بلین ڈالرز کا بزنس کر کے ماضی کی شہرہ آفاق فلم ‘ٹائٹینک’ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بہت کم فلمیں ایسی ہیں جو اب تک دو بلین کے ہندسوں کو عبور کرنے میں کامیاب رہیں۔

ان میں ٹائٹینک نے دو اعشاریہ 187 بلین ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔ یہ فلم 1997 میں ریلیز ہوئی تھی. جب کہ دو بلین کا ہندسہ عبور کرنے والی تیسری فلم تھی ‘اویٹر’

ایویٹر سن 2009 میں ریلیز ہوئی تھی۔ ٹائٹینک اور اویٹر دونوں کے پروڈیوسر جیمس کیمرون تھے ۔

فلم ‘ایوینجر اینڈ گیم’ نے امریکہ اور کینیڈا میں دوسرے ویک اینڈ پر 145 اعشاریہ 8 ملین ڈالرز کا بزنس کیا, جب کہ دنیا کے دوسرے ممالک کے باکس آفس پر ہونے والا بزنس اس کے علاوہ ہے

‘اوینجرز اینڈ گیم’ نام سے بننے والی یہ سیریز کی آخری فلم ہے۔ اس سے قبل سیریز کی 21 فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں چونکہ اس کے بیشتر کردار اپنے اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں، لہذا ابھی تک سامنے آنے والی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ سیریز کی آخری فلم ہے۔

یہ سیریز اب تک بالی ووڈ فلموں کی تاریخ کی سب سے بڑی فرنچائز ہے۔

اس سیریز سے جڑی ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ سیریز کے پروڈیوسر مارول 2008 میں ریلیز ہونے والی سیریز کی پہلی فلم کی ریلیز سے قبل دیوالیہ ہو چکے تھے۔ یہاں تک کہ انہیں ‘ایکس مین’ اور ‘سپائیڈر مین’ جیسے مقبول کرداروں پر فلم بنانے کے حقوق کو بھی فروخت کرنا پڑا تھا۔