ایران سے کشیدگی : امریکہ کا مشرق وسطیٰ میں پانچ ہزار فوجی تعنیات کرنے پر غور

200
امریکی حکام نے کہا ہےکہ وزارت دفاع پینٹاگون ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے بعد تہران کی طرف سے لاحق خطرات کے تدارک کے لیے مشرق وسطیٰ میں پانچ ہزار افضافی فوج تعینات کرنے پر غور کررہی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کے دو سینئر عہدیداروں نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں‌جاری موجودہ کشیدگی اور ایران کی طرف سے لاحق خطرات کے تدارک کے لیے 5000 اضافی فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے پر غور ہو رہا ہے۔

امریکی عہدیداروں کے مطابق سینٹرل کمانڈ نے پینٹاگون کو پانچ ہزار اضافی فوجیوں کی تعیناتی کی تجویز دی ہے تاہم یہ معلوم نہیں  ہوسکا کہ آیا محکمہ دفاع اس درخواست پر غور کرے گا یا نہیں۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں تعینات کیے جانے والے امریکی فوجیوں‌کی حیثیت دفاعی فوج کی ہوگی۔

قبل ازیں بدھ کو سی این این کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پینٹاگون کے سینئر عہدیداروں کی طرف سے قومی سلامتی کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کےساتھ جاری موجودہ کشیدگی کے پیش نظر ہزاروں کی تعداد میں اضافی فوج کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ ایام میں امریکا اور ایران کے درمیان سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ امریکا اور ایران ایک دوسرے کے خلاف جنگ کے دھانے پر کھڑے ہیں۔