ایران: بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک

255

ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک گھر کے باہر کھڑی گاڑی میں پراسرار دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک گھر کے باہر کھڑی کار میں پر اسرار دھماکا ہوا جس کے بعد کار میں آگ لگ گئی اور مکمل تباہ ہوگئی، دھماکے کے نتیجے میں تین افراد موقعے پر ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایرانی ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں موجود تین افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہے۔