آواران: ایک شخص کی لاش برآمد

203

مذکورہ شخص کو گذشتہ دنوں مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نوندڑہ بدرنگ کے رہائشی دلدار عرف پشو ولد دلمراد سکنہ نوندڑہ بدرنگ کی لاش جلونٹی سے برآمد ہوا ہے جنہیں چند روز قبل نامعلوم مسلح افراد دراجکور ندی سے اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

تاہم واقعے کے دیگر محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔