اوستہ محمد گرلز کالج بلڈنگ اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے – بی ایس او پجار

198

بی ایس او پجار کے صوبائی انفارمیشن سیکرٹری نعیم بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی گنجان آبادی والے شہر میں گرلز کالج کی بلڈنگ سے محروم ہے، اوستہ محمد کی طالبات گرلز کالج کی بلڈنگ اور فی میل اسٹاف سے محروم طالبات شام کے وقت ہائی اسکول میں اپنی تعلیم جاری رکھنے پر مجبور اور عدم سہولیات کی وجہ سے طالبات کو تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اوستہ محمد شہر کے وسط میں فوڈ گودام کی زمین پر کالج کی بلڈنگ تعمیر کرنے کا حتمی فیصلہ بھی ہوچکا ہے لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، والدین اپنی بچیوں کو میٹرک کے بعد پڑھانے کے خواہشمند ہوتے ہیں لیکن بد قسمتی سے اوستہ محمد گرلز کالج کی بلڈنگ، فی میل اسٹاف و دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے طالبات اکثر میٹرک کے بعد ہی اپنی تعلیم کو خیرآباد کہہ دیتی ہیں اور گھر بیٹھ جاتے ہیں ۔

نعیم بلوچ نے کہا ہے کہ اس جدید دور میں بھی 30 سال گزرنے کے بعد بھی اوستہ محمد میں گرلز کالج کی بلڈنگ تعمیر نہ ہوسکی گرلز کالج کی بلڈنگ اوستہ محمد کی طالبات کی اہم ضرورت ہے اکثر غریب والدین اپنی بچیوں کو آگے تعلیم نہیں دلوا سکتے ہیں اور تعلیم کے زیور سے اوستا محمد کی طالبات محروم ہو جاتی ہیں ۔

انہوں نے وزیر تعلیم بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان و سیکرٹری ایجوکیشن سے یہ مطالبہ کیا کہ جلد از جلد اوستہ محمد میں گرلز کالج کی بلڈنگ تعمیر کی جائی اور فی میل اسٹاف و دیگر سہولیات بھی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اوستا محمد کی طالبات تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کروطن کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔