افغان فورسز طالبان پر کسی قسم کی رحم نہ کریں – کندھار پولیس سربراہ

462

طالبان صرف بیانات کی حد تک خود کو  طاقت ور سمجھتے ہیں جبکہ حقیقت میں سارے طالبان شکست کھا کر ڈیورنڈ لائن کی دوسری جانب اپنے پناہ گاہوں میں بھاگ گئے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار کے پولیس سربراہ تادین خان اچکزئی نے اپنے فورسز کو ایک حکم نامہ جاری کیا کہ وہ میدان جنگ میں طالبان پر کسی بھی قسم کا رحم نہ کریں ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار طالبان کے اس بیان کے بعد جاری کیا وہ رمضان المبارک کے ماہ میں اپنے حملوں میں مزید شدت لائیں گے ۔

کندھار پولیس سربراہ نے دعوی کیا کہ طالبان کی جانب سے اپنے موسم بہار کی آپریشن کے اعلان کے بعد افغان فورسز نے مربوط و منظم انداز میں ان کے منصوبوں بالخصوص کندھار صوبے کی امن و امان کو خراب کرنے کے کوششوں کو ناکام بنایا جس کے بعد طالبان کی اکثریت بے حوصلہ ہو کر ڈیورنڈ لائن کے دوسری جانب اپنے پناہ گاہوں میں بھاگ گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ طالبان سے بار بار امن و جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے بجائے اب وقت آ گیا ہے کہ ان کی مکمل سرکوبی کی جائے ۔

کندھار پولیس سربراہ کے مطابق صوبے کے چھ اضلاع میں طالبان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔