افغانستان: ہلمند میں نیٹو طیارے کی افغان پولیس پر بمباری 17 اہلکار ہلاک

202

افغانستان میں اکثر و بیشتر امریکی و نیٹو جنگی طیاروں کی جانب سے افغان فورسز کو کمزور آپسی روابط کی بناء پر نشانہ بنایا جاتا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع نہر سراج میں نیٹو جنگی طیارے نے افغان پولیس کے ایک چیک پوسٹ پہ بمباری کی ۔

بمباری کے نتیجے میں ہلمند کندھار شاہراہ کے پولیس کمانڈر حبیب اللہ گران سمیت سترہ اہلکار مارے گئے ۔

ہلمند سے صوبائی کونسل کے ممبر عطااللہ افغان نے میڈیا کو بتایا کہ امریکی طیاروں نے پولیس کو اس وقت نشانہ بنایا جب لشکر گاہ شہر کے قریب طالبان سے لڑائی میں مصروف تھے ۔

ہلمند صوبے کے گورنر جنرل محمد یاسین خان نے بتایا کہ حملے کی تحقیقات جاری ہے ۔

جبکہ دوسری جانب طالبان ترجمان قاری محمد یوسف احمدی نے الزام عائد کیا کہ حملے کے پیچھے امریکہ ملوث ہے اور احمدی نے دعوی کیا کہ حملے میں 2 پولیس کمانڈوں سمیت 35 اہلکار مارے گئے ۔

تاہم طالبان ترجمان کے 35 اہلکاروں کے مارے جانے کی  دعووں کی آزاد زرائع سے تصدیق نہ ہوسکی ۔