افغانستان: کندھار دھماکے کا ہدف بلوچ مہاجرین نہیں بلکہ خفیہ ادارے کے آفیسر کا گھر تھا – افغان سیکیورٹی زرائع

653

کندھار کے پوش علاقے میں ایک گھر کے باہر ہونے والے ریموٹ کنٹرول  بم دھماکے کے نتیجے میں دس کے قریب افراد زخمی ہوئیں ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار کے پوش علاقے میں ہونے والے ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دس افراد زخمی ہوئیں ہیں ۔

دوسری جانب  افغان سیکیورٹی زرائع نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ دھماکے کا ہدف  بلوچ مہاجرین نہیں بلکہ افغان خفیہ ادارے کندھار شہر کے سابق انچارچ ظاہر شاہ کا گھر تھا اور دھماکہ خیز مواد بھی این ڈی ایس آفیسر کے گھر کے باہر رکھے گئے تھے ۔

ادھر کندھار پولیس سربراہ تادین خان اچکزئی نے بھی اس امر کی تصدیق کی کہ دھماکے کا ہدف افغان خفیہ ادارے کے سابق آفیسر ظاہر شاہ کا گھر ہی تھا۔

واضح رہے کہ دھماکے کے نتیجے میں قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹنے کے سبب بلوچ مہاجرین کے بھی کچھ افراد زخمی ہوئیں جنہیں طبی امداد دینے کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

افغان سیکیورٹی ادارے نے دھماکے کے خودکش ہونے کی خبروں کی بھی  سختی سے تردید کردی ۔