افغانستان: سپین بولدک میں دھماکہ، 1 شخص جانبحق

304
file photo

دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے سرحدی ضلع سپین بولدک میں زوردار بم دھماکہ ہوا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جبکہ دھماکے کے نتجے میں ایک شخص جانبحق اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے میں جانبحق اور زخمی افراد کو سول ہسپتال سپین بولدک منتقل کردیا گیا اور علاقے کو افغان سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔