افغانستان : خاتون بلوچ سیاستدان نرگس رخشانی انتقال کرگئی

1040

نرگس رخشانی سابقہ صوبائی کونسل کے ممبر بھی رہ چکی تھی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے ضلع گریشک سے تعلق رکھنے معروف بلوچ خاتون سیاست دان و سابقہ صوبائی کونسل کے ممبر نرگس رخشانی آج انتقال کر گئی۔

نرگش رخشانی ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ کے مرکزی ہسپتال میں بچے ولادت پہ انتقال کرگئی ۔

واضح رہے کہ نرگس رخشانی سیاست میں داخل ہونے سے قبل اسکول کے ہیڈ مس تھے اور پھر انتخابات میں حصہ لیکر کامیابی حاصل کی ۔