اس آپریشن میں 40 سے زائد فوجی اہلکار اور متعدد غیرملکی و پاکستانی سرمایہ کار مارے گئے۔ جیئند بلوچ
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر میں بی ایل اے مجید بریگیڈ کا “آپریشن زِر پہازگ” چوبیس گھنٹے سے زائد جاری رہنے کے بعد کامیابی سے اپنے اہداف حاصل کرنے کے بعد اختتام پذیر ہوا۔ یہ آپریشن اس خفیہ اطلاع پر کیا گیا تھا کہ پرل کانٹینینٹل ہوٹل میں بڑی تعداد میں غیرملکی و پاکستانی سرمایہ کار اور چینی استحصالی منصوبوں کے نمائیندے موجود تھے۔ آپریشن کا ہدف بی ایل اے کے آخری وارننگ کے باوجود بلوچستان میں استحصالی منصوبوں کو جاری رکھنے والے چینی و دوسرے غیرملکی سرمایہ کاروں، انجنیئروں اور گوادر پورٹ انتظامیہ کو نشانہ بناکر ہلاک کرنا اور گوادر میں استحصالی منصوبوں کی ایک علامت پرل کانٹینینٹل ہوٹل کو تباہ کرنا تھا۔ مجید بریگیڈ کے فدائین نے مذکورہ اہداف کامیابی سے حاصل کرنے کے بعد دشمن کو گرفتاری دینے کے بجائے، اپنی آخری گولیوں سے شہادت اپنے ہاتھوں قبول کی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ “آپریشن زِر پہازگ” میں بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ کے چار فدائیوں نے اپنے مشن کا پہلا حصہ مکمل کرنے کے بعد 24 گھنٹوں تک دشمن پاکستانی فوج کے ایف ایف کے تین بٹالینز46/ 35/ 21، سندھ رجمنٹ کے بٹالین 25، ایف سی کے دو ونگ 133/88، نیوی سیلز اور ایس ایس جی ضرار و کرار کمپنی کا مقابلہ کیا اور چالیس سے زائد اہلکاروں کو ہلاک کیا، جن میں دو کیپٹن سمیت دوسرے کمیشنڈ افسران شامل ہیں۔ اس دوران فدائین نے ہوٹل کا ایک بڑا حصہ تباہ کردیا اور ہوٹل پر منڈلانے والے ایک جاسوسی ڈرون کو بھی مارگرایا۔ ہوٹل پر قبضے کے بعد قریب واقع گوادر پورٹ پر بھی کئی راکٹ برسائے گئے، جس سے پورٹ کو نقصان پہنچا۔
جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی پورے آپریشن کے دوران چاروں فدائین کے ساتھ رابطے میں تھا، اس دوران مختلف جنگی حکمت عملیاں اپنائیں گئیں۔ انہی حکمت عملیوں کے تحت فدائین کا زمینی حالات کا جائزہ لینے کے بعد بی ایل اے نے “آپریشن زِر پہازگ” مکمل ہونے سے قبل ہی فدائین کے شہادت اور آپریشن مکمل ہونے کا میڈیا میں اعلان کیا۔ اس حکمت عملی کی وجہ سے دشمن کو شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ آپریشن کے کچھ جہتوں کے تاحال “ایکٹیو” رہنے کی وجہ سے اس حکمت عملی کی تفصیلات پبلک نہیں کی جارہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ دشمن پاکستانی فوج کو اس جنگ میں پاکستانی میڈیا کی مکمل معاونت حاصل تھی، پاکستانی میڈیا، فوج کے پیرول پر کام کررہی ہے، اسی لیئے فوج کے احکامات پر میڈیا نے “آپریشن زِر پہازگ” کو حتی الامکان چھپانے کی کوشش کی اور اب ہلاک ہونے والوں کی تعداد کئی گنا کم ظاھر کررہی ہے۔ تاکہ اس جانب عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ مبذول نا ہوپائے۔ پاکستانی میڈیا کے اس معاونت پر پاکستانی فوج کے اطلاعات کے ادارے آئی ایس پی آر نے میڈیا کا شکریہ تک ادا کیا۔ یہ عوامل واضح کرتے ہیں کہ پاکستانی میڈیا محض ایک جھوٹ کا پلندہ ہے۔ اسی لیئے ہم عالمی میڈیا سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان سے متعلق معلومات و خبروں کیلئے پاکستانی میڈیا اور صحافیوں پر تکیہ کرنے کے بجائے حقیقی حالات تک رسائی کیلئے بلوچ میڈیا سے رجوع کریں اور بی ایل اے سے متعلق معلومات کیلئے بی ایل اے کے میڈیا ونگ ” ہکل” سے رابطہ کریں۔
جیئند بلوچ نے اقوام متحدہ کے مذمتی بیان کے ردعمل میں کہا کہ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق کا گوادر آپریشن کا مذمت کرنا حقائق سے چشم پوشی کے مترادف ہے۔ بلوچ سرمچاروں کی جنگ دفاعی اور ردعملی ہے۔ دنیا کے تمام قوانین میں اپنے دفاع کا حق ہر فرد اور ہر قوم کو حاصل ہے۔ بلوچ سرمچار بیرونی قبضہ گیریت، استحصال اور نسل کشی کے خلاف اپنے قوم کا دفاع کررہے ہیں۔ اس کے برعکس بلوچ وطن پر پاکستانی قبضہ، چینی لوٹ مار اور بلوچوں کو اپنے ساحل سے ہی بیدخل کرنا جارحیت ہے، اسی جارحیت کی وجہ سے ابتک ہزاروں معصوم بلوچوں کو شہید، چالیس ہزار سے زائد کو لاپتہ اور لاکھوں کو مہاجرت پر مجبور کیا گیا ہے لیکن اقوام متحدہ اس جارحیت کا نوٹس لینے اور مذمت کرنے سے اجتناب کررہا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ہم پاکستانی قبضے اور چینی معاشی استحصال کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ ہم ایک بار پھر چین کو تنبیہہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں اپنے تمام استحصالی منصوبے بند کردے اور بلوچ نسل کشی میں پاکستان کی معاونت چھوڑ دے، بصورت دیگر حملوں کے سلسلے میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔ بی ایل اے کے سرمچار اور فدائین شدید سے شدید تر حملوں کیلئے تیار ہیں۔
جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ خود کو سرزمین و قوم کی حفاظت و آزادی کیلئے فدا کرنے کا جذبہ، مقدس ترین انسانی جذبہ اور فدائی شہادت یقیناً ایک عظیم و یادگار موت ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی کامیابی سے “آپریشن زِر پہازگ” مکمل کرنے اور اپنی ذات قوم پر فدا کرنے پر مجید بریگیڈ کے فدائین شہید حمل بلوچ، شہید اسد بلوچ، شہید کچکول بلوچ اور شہید منصب بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ان شہید فدائین کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پوری بلوچ قوم ان فدائین کی قربانی کو یاد رکھیں اور بلوچ لبریشن آرمی و مجید بریگیڈ کو مزید مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کرکے اپنا قومی فرض پورا کریں۔