آئی سی سی کی سالانہ رینکنگ؛ انگلینڈ کا ون ڈے اور بھارت کا ٹیسٹ میں پہلا نمبر

100
آئی سی سی نے سالانہ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں انگلینڈ ون ڈے کرکٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جب کہ ٹیسٹ فارمیٹ میں بھارت پہلے نمبر پر برقرار ہے۔

آئی سی سی نے سالانہ رینکنگ اپڈیٹ جاری کر دی ہیں جس کے مطابق ‏بھارت نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے جب کہ انگلینڈ نے چوتھے نمبر پر براجمان آسٹریلیا کی جگہ حاصل کر لی ہے۔

‏ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کا ساتواں نمبر، پاکستان کا آٹھویں پوزیشن پر موجود ویسٹ انڈیز سے صرف دو پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔

دوسری طرف ون ڈے کرکٹ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم پہلی پوزیشن پر موجود ہے،‏ بھارت کی نیوزی لینڈ کے ساتھ برتری 8 پوائنٹس سے کم ہو کر دو پوائنٹس رہ گئی ہے۔

ورلڈ کپ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے انگلینڈ کو آئر لینڈ اور پاکستان کے خلاف میچز میں کامیابی حاصل کرنا ہو گی۔

‏ون ڈے رینکنگ کی فہرست میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ سے تیسری پوزیشن لے لی ہے،‏ رینکنگ میں بھارت کا دوسرا، آسٹریلیا کا پانچواں اور پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔