سندھ :روڈ حادثے میں بچوں سمیت 11 افراد جانبحق

169

سندھ میں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں کئی افراد جان کی بازی ہار گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سندھ کے علاقے شکارپور میں روڈ حادثے کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 11 افراد جانبحق اور 3 زخمی ہوگئے-

حادثہ بھیو کے قریب مین شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا-

حادثے میں جانبحق اور زخمی افراد کو سول اسپتال شکار پور منتقل کر دیا گیا ہے۔