بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آندھی و بارش کا امکان

770

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز بلوچستان کے مختلف شہروں میں تیز ہواوں کے ساتھ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر کھتیوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ۔

ترجمان میٹ آفس کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، جب کہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں گرم رہیگا۔ تاہم خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں جب کہ گوجرانوالہ، سرگودھا، راول پنڈی ڈویژن،کشمیر اسلام آباداور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر درمیانی اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری سے کھیتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کسانوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔q

منگل کے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ آندھی اور بارش نے جل تھل اور بجلی کے تاروں کو نقصان پہنچایا۔ لاہور میں آندھی نے گرمی کا زور توڑ دیا، جہاں ہوا کی رفتار پچانوے کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، تاہم ابر رحمت برستے ہی بڑے پیمانے پر علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی۔ شہر میں سو سے زائد فیڈرز ٹرپ کر جانے سے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوبے رہے۔