ہزارہ برادری کا دھرنا جاری ، عمران خان کا 18 اپریل کو کوئٹہ دورے کا اعلان

318

ہزار گنجی بم دھماکے میں جانبحق افراد کے لواحقین کا کوئٹہ میں دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ‏کوئٹہ میں  ہزارگنجی دھماکے کےخلاف مغربی بائی پاس ہزارہ برادری کا احتجاجی دھرناجاری ہے ۔

‏دھرنے میں  ہزارہ برادری کےمرد و نوجوان اورخواتین احتجاجی کیمپ میں بڑی تعداد میں موجودہیں۔

‏واضح رہے کہ مظاہرین کا دھرنا گذ شتہ 65گھنٹوں سےزائد جاری ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت ہزارہ برادری کیلئےسیکیورٹی پلان ترتیب دے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان 18 اپریل کو کوئٹہ کا دورہ  کرنے کا اعلان کردیا ۔

دورے کے شیڈول کے مطابق عمران خان ہزار گنجی دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات کرینگے اور کوئٹہ میں  ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ عمران خان کا بطور وزیر اعظم کوئٹہ کا تیسرا دورہ ہو گا۔