بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے گوادر میں فوجی آفسر و مخبر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ چھ اپریل کو ساڑھے چار بجے سرمچاروں نے قابض فوج پر اس وقت حملہ کیا جب وہ گوادر کے علاقے دڑامب میں پہاڑوں میں داخل ہوکر واپس آرہے تھے، پیدل فوجی اہلکار دو درجن سے زائد تھے۔
دڑامب آپریشن میں قابض فوج کے ساتھ سبزل نامی ایک مقامی مخبر بھی تھا۔ سرمچاروں کے حملے میں مخبر سبزل اور ایک فوجی آفیسر سمیت پانچ اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
یہ حملہ چب ریکانی نگور میں سرکور کے مقام پر کیا گیا۔ یہ فوجی آپریشن گوادر میں کریش پلانٹ پر بی ایل ایف کے حملے کے فوراً بعد شروع کیا گیا۔