گوادر: فورسز پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک، 1زخمی

223
File Photo

حملہ گوادر کے قریب دھڑام کے پہاڑی علاقے میں ہوا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور تربت کے درمیانی پہاڑی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کی گشتی پارٹی پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں مصدقہ اطلاعات کے مطابق کم از کم دواہلکار ہلاک اورایک زخمی ہوا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق گوادر اور تربت کے درمیان واقع ”دھڑام ”نامی پہاڑی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے گشت پر معمور سیکورٹی فورسز کی ٹیم پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق حملہ قریبی پہاڑوں سے کیاگیا تھا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے مذکورہ علاقے کا گھیراؤ کرکے نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے، تاہم واقع کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔