گوادر/تربت: فورسز کے ہاتھوں 2 افراد حراست بعد لاپتہ

221

گوادر اور تربت سے فورسز کے ہاتھوں 2 افراد حراست بعد لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے گوادر میں پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے فقیر کالونی سے فورسز نے زاہد ولد دوست محمد سکنہ دشت درچکو کو حراست میں لے لیا جس کے بعد وہ تاحال لاپتہ ہے۔

دریں اثنا تربت میں ڈی بلوچ کے مقام سے فورسز نے گہرام ولد رستم کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

علاقائی ذرائع نے بتایا مذکورہ شخص کو حراست بعد لاپتہ کرنے کا واقعہ گذشتہ روز پیش آیا جبکہ فورسز اہلکار اس کی کروزر گاڑی بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

واضح رہے بلوچستان میں جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے احتجاج جاری ہے دوسری جانب مختلف علاقوں سے فورسز کے ہاتھوں کئی افراد کے لاپتہ ہونے کی خبریں موصول ہورہی ہے۔